ملک میں جوہورہا ہے ، اس کی شروعات قمر باجوہ نے کی، اعظم سواتی

پشاور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ملک میں جوہورہا ہےاس کی شروعات قمرباجوہ نے کی۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جوہورہا ہےاس کی شروعات قمرباجوہ نےکی، بانی پی ٹی آئی نےکہا تھافوج اور عوام کی عزت ایک دوسرے سےجڑی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جس ملک میں لوگ پارلیمنٹ سےاٹھائےجائیں اسکاکوئی مستقبل نہیں،اعظم سواتی

انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کو جوڑنے کے لیےہے، افغانستان اور ایران سےمعاملات درست کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اسحاق ڈار کا کام ملک کو لوٹ کر باہر لے جانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے گیایہ غلط ہے، ترنول جلسہ خون ریزی کی وجہ سے ملتوی کیا ،جلسے کے راستے میں فوج نےنہیں محسن نقوی نے کنٹینر لگائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں