ممبئی:کنگنا رناوت کا اے آر رحمان کیساتھ نیا تنازع شروع

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت اور نامور موسیقار اے آر رحمان کے درمیان نیا تنازع سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے الزام لگایا کہ اے آر رحمان نے ان کی ہدایت کردہ فلم ایمرجنسی کے سلسلے میں نہ صرف ملاقات سے انکار کیا بلکہ اسے ’پروپیگنڈا فلم‘ بھی قرار دیا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر موسیقار کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ اے آر رحمان اپنی نفرت میں اندھے ہیں ،موسیقار پر افسوس ہے۔کنگنا نے مزید کہا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے تعصب کا سامنا رہتا ہے، تاہم وہ اے آر رحمان کو سب سے زیادہ متعصب اور نفرت کرنے والا شخص سمجھتی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فلم ایمرجنسی کو ناقدین اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے سراہا گیا، لیکن اس کے باوجود اے آر رحمان نے منفی رویہ اختیار کیا۔یہ تنازع ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اے آر رحمان نے فلم چھاوا کو تقسیم پیدا کرنے والی فلم قرار دے چکے ہیں۔