ممبئی: سچن ٹنڈولکر اور لیونل میسی کی تاریخی ملاقات، تصویر وائرل

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ اور فٹ بال کے دو بڑے اسٹار کھلاڑی، سچن ٹنڈولکر اور لیونل میسی، ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ملاقات کیلئےاکٹھے ہوئے۔ یہ تاریخی اور دلچسپ لمحہ شائقین کے لیے یادگار بن گیا۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنی 10 نمبر جرسی میسی کو پیش کی، جبکہ ارجنٹائن کے کپتان نے بھارتی لیجنڈ کو 2026ء کے فیفا ورلڈ کپ کی آفیشل فٹ بال تحفے میں دی۔

سچن ٹنڈولکر نے اس موقع پر سوشل میڈیا پر لکھا کہ، “آج 10/10 کا دن تھا۔” دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت کی طرف سے کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر اور ارجنٹائن کی طرف سے فٹ بال میں لیونل میسی 10 نمبر جرسی پہنتے ہیں۔

اس ملاقات کے دوران میسی نے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں نمائشی پینلٹی بھی اسکور کی اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل میں حصہ لیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو گئیں۔