ممبئی ہائی کورٹ نے کالج کے حجاب پر پابندی کے فیصلے میں مداخلت سے متعلق معذرت کر لی۔
ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے کالج میں حجاب اوڑھنے پر پابندی کے خلاف دائر کی گئی 9 طالبات کی درخواست خارج کر دی گئی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کالج میں حجاب پر پابندی مذہب کے بنیادی حق کے خلاف ہے
دوسری جانب کالج کا دعویٰ ہے کہ کالج نے حجاب پر پابندی کا فیصلہ مسلم کمیونٹی کے خلاف نہیں کیا ہے۔
ممبئی کالج کے وکیل کا کہنا ہے کہ حجاب پر پابندی یکساں ڈریس کوڈ کے پیشِ نظر کارروائی کی ایک کڑی ہے۔