سٹی آف لندن پولیس کا پاکستان ہائی کمیشن کی شکایت پر مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ، سٹی آف لندن پولیس نےمیڈیاکو تصدیق کردی ہے.
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سفارتی گاڑی پر مڈل ٹیمپل پر مبینہ حملے کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی.پاکستان کی دفتر خارجہ نے ہائی کمیشن کے حکام کو ہدایت کی تھی کہ واقعہ کی فوٹج کا جائزہ لے کر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے.
ذرائع کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نے واقعہ کے حوالے سے تمام دستیاب شواہد پولیس کو فراہم کئے تھے.پولیس نے کسی کے زخمی نہ ہونے اور کوئی دوسرا نقصان بھی نہ ہونے کے سبب کسی بھی شخص پر فرد جرم عائد نہیں کرسکی .
مڈل ٹیمپل سے نکلتے وقت پی ٹی آئی کے حامیوں کی طرف سے احتجاج کے موقع پر فائز عیسی کی منہ چھپانے والی ویڈیو وائرل ہوئی تھی .پاکستان میں مبینہ حملے کے حوالے سے سخت کارروائی کی گئی اور 23 افراد کے پاسپورٹ منسوخ اور نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے گئے.