منہ بند کرنے کی کوشش کے خلاف اسمبلی اور باہر مزاحمت کروں گا، مولانا ہدایت الرحٰمن

رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحٰمن بلوچ نے کہا ہے کہ کل سے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن بینچز پر بیٹھوں گا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ منہ بند کرنے کی کوشش کے خلاف اسمبلی فلور اور باہر مزاحمت کروں گا اور میں انہیں بتاؤں گا اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔ مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ آئین کے مطابق جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت اور ہر شہری کا حق ہے، پہلی بار حکومت نے خود صوبے کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا ہے۔مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کر کے منظر عام پر لایا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں