بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر 100 ملین فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے عالمی رہنما بن گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے 100 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی (64.1 ملین) اور ٹیلر سوئفٹ (95.3 ملین) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
مودی جی 10 کروڑ فالوورز رکھنے والے دنیا کے پہلے وزیرِ اعظم جبکہ دوسرے سیاست داں بن گئے۔
131.7 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے سیاست داں ہیں جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 87.4 ملین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ ایکس پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والا اکاؤنٹ اس پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک کا ہے جن کے فالوورز کی تعداد 189 ملین سے زائد ہے۔