مودی 9جون کو تیسری مدت کیلئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

ترجمان نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے کہا ہے کہ مودی 9 جون کو تیسری مدت کے لیے وزیرِاعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں نئی حکومت کی تشکیل پر بی جے پی اور اتحادی جماعتوں کے درمیان حتمی بات چیت آج ہو گی، میٹنگ میں اتحادی جماعتیں نریندر مودی کو اپنا رہنما منتخب کریں گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے بعد مودی بھارتی صدر سے ملاقات میں حکومت بنانے کا دعویٰ کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ بی جے پی کو حکومت سازی کے لیے علاقائی جماعتوں کی حمایت درکار ہے، بی جے پی کی اتحادی جماعتیں تیلگو دیشم پارٹی، جنتا دل اسپیکر کے عہدے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بی جے پی امورخارجہ، دفاع، داخلہ، خزانہ کی وزارتیں اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ این ڈی اے کے پاس 293 نشستیں اور اپوزیشن اتحاد انڈیا کے پاس 230 نشستیں ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں