مِسی ساگا:ریچی ویلڈیز کی جانب سےالیکشن نائٹ کی خصوصی تقریب

مِسی ساگا ،اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)اسٹریٹس ول سے وفاقی لبرل پارٹی کی امیدوار ریچی ویلڈیز نےالیکشن نائٹ واچ پارٹی کا اہتمام کیاہے۔تقریب پرتگالی کلچرل سینٹر آف مِسی ساگا (53 کوئین اسٹریٹ نارتھ) میں رات 9:30 بجے شروع ہوگی۔

انتہائی پرجوش اور بھرپور انتخابی مہم کے بعد، ٹیم ویلڈیز کے سیکڑوں رضاکار اور حامیوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود ہوگی، جو اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی نتائج کی خوشی میں شریک ہونگے۔

ریچی ویلڈیز، جو وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت میں چھوٹے کاروبارکی وزیرہیں اور وزیر اعظم مارک کارنی کے تحت حکومتی چیف وِپ کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں، اب مِسی ساگا–اسٹریٹس ول سے دوسری بار رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ویلڈیز نے 2021 میں فلپائنی نژاد پہلی خاتون کے طور پر کینیڈین ایوانِ نمائندگان میں منتخب ہو کر تاریخ رقم کی تھی۔

ریچی ویلڈیز اپنے الیکشن نائٹ کے خطاب کے بعد میڈیا نمائندگان کو انٹرویوز کیلئے دستیاب ہوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں