ہندوستانی تاجر، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کی کُل دولت 123.3 ارب ڈالر ہے۔
مکیش امبانی کا ایشیا کی امیر ترین شخصیات میں پہلا جبکہ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں11واں نمبر ہے۔
بھارتی میڈیا ’ ڈی این اے انڈیا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز، پیر کو مکیش امبانی کی ریلائنس کمپنی کی مارکیٹ ویلیوایشن 73,470.59 بھارتی کروڑ سے 20,30,488.32 کروڑ تک پہنچ گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریلائنس کے حصص میں 3 فیصد سے زیادہ کمی بتائی جا رہی ہے جبکہ اس سے قبل ہی کمپنی نے اپنے جون کے سہ ماہی کے خالص منافع میں 5 فیصد کمی کی اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ مکیش امبانی مارکیٹ ویلیوایشن کے لحاظ سے ہندوستان کی سب سے قیمتی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے مالک ہیں۔
مکیش امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین ہیں جو تیل، ریٹیل، ٹیلی کام اور دیگر کئی شعبوں میں کاروبار کر رہے ہیں۔