میئر پیٹرک براؤن کو بادشاہ چارلس سوم میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد

برامپٹن: میئر پیٹرک براؤن کو معزز کنگ چارلس III میڈل پیش کیا گیا، یہ میڈل اراکین پارلیمنٹ شفقت علی اور سونیا سدھو نے کے ہاتھوں دیاگیا۔

میئر براؤن برامپٹن کے پہلے فرد ہیں جنہیں یہ اعزاز دیاگیا ہے۔ یہ میڈل ان کی برامپٹن شہر کیلئے بے مثال خدمات اور کمیونٹی کیلئے ان کی غیر متزلزل لگن کو تسلیم کرتا ہے۔

یہ اعزاز ان کی انتھک محنت کا اعتراف ہے جو برامپٹن کی ترقی اور کامیابی میں دیرپا اثر ڈال رہی ہے۔ برامپٹن کمیونٹی کیلئے ان کی خدمات پر یہ خوبصورت اعزاز بالکل بجا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں