میاں نواز شریف کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں،مزید چند روز قیام کرینگے

میاں نواز شریف کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتوں سمیت مصروفیات ، امریکہ میں مزید چند روز قیام کرینگے ۔ نواز شریف کے نجی دورے کو امریکی سیکورٹی ادارے خفیہ اور تحفظ فراہم کر رہے ہیں ۔

واشنگٹن میں نواز شریف کی انکے دوست سعید شیخ کی رہائش گاہ آمد پر چند افغانی اور پی ٹی آئی کے افراد کی طرف سے ہنگامہ آرائی کرنے کی کوشش ، جسے امریکی سیکورٹی ادارے کے ہلکاروں نے نا کام بنا دیا ۔

قبل ازیں مسلم لیگ نواز کے صدر میاں نواز شریف نیو یارک پہنچ گئے ۔نواز شریف کے نجی دورے کو خفیہ رکھا جا رہا ہے ۔اہم با خبر ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کے دورے کو بہت خفیہ رکھنے کے ہدایات کی گئی ہیں ۔میاں نواز شریف کے دورے کے دوران مسلم لیگ کے اہم رہنما خرم دستگیربھی نیو یارک میں موجود ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں