میری لینڈ :دھمکیوں کے بعدامریکی نیول اکیڈمی میں لاک ڈاؤن

اناپولس، میری لینڈ (ایجنسیاں) – امریکا کے شہر اناپولس میں واقع یونائیٹڈ اسٹیٹس نیول اکیڈمی کو جمعرات کو دھمکیاں موصول ہونے کے بعد مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ امریکی بحریہ کے ترجمان لیفٹیننٹ نوید لیمار نے تصدیق کی کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر کیمپس پر پہنچ گئے ہیں۔

اناپولس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اس واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔عینی شاہدین کے مطابق اکیڈمی کے پچھلے دروازے پر ایمبولینسیں موجود رہیں اور تقریباً 20 منٹ بعد اندر کی طرف روانہ ہوئیں، جبکہ علاقے میں صرف ہیلی کاپٹر کی آواز سنائی دے رہی تھی۔

لیفٹیننٹ لیمار نے مزید بتایا کہ قریبی نیول سپورٹ ایکٹیویٹی اناپولس بیس، جو اکیڈمی کو سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرتی ہے، بھی اس صورتحال سے نمٹنے میں مصروف ہے۔ دھمکیوں کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں