“میرے حلقے میں لبنانی کمیونٹی کےعزیزخطرے میں ہیں”:لبرل ایم پی سلمیٰ زاہد

ٹورنٹو سے لبرل ایم پی سلمیٰ زاہد، جو اسکاربرو میں بڑی لبنانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتی ہیں، نے اپنے حلقے کے لوگوں کے خاندان والوں کی حفاظت کے حوالے سے شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا، “میرے حلقے میں کئی لوگ ہیں جن کے عزیز خطرے میں ہیں۔” سلمیٰ زاہد نے حکومت کی جانب سے یہاں موجود افراد کیلئےمدد کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ “کینیڈین شہریوں اور مستقل رہائشیوں کے خاندان کے افراد کو عارضی طور پر کینیڈا میں پناہ دینے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جانے چاہییں۔”

اپنا تبصرہ لکھیں