ممبئی: بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہوں کے دوران اداکارہ کی ڈائری کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی خبریں گزشتہ کئی ماہ سے گردش کررہی ہیں، اداکارہ بیٹی آرادھیا کے ساتھ حالیہ تقریبات میں شریک ہوئیں جبکہ ابھیشیک موجود نہیں تھے، فلم فیئر ایوارڈز میں بھی ابھیشیک کو اہلیہ کو سپورٹ کرتے نہیں دیکھا گیا۔
اس سے قبل اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں بھی دونوں الگ الگ پہنچے تھے، ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان علیحدگی کی افواہوں پر ان کے مداح بھی افسردہ ہیں۔تاہم ایسے میں ایشوریا رائے کی ڈائری کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ صفحہ ایشوریا رائے کی ڈائری کا ہے اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ’وہ اپنے دکھوں کو کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرتی ہیں جبکہ ڈائری میں لکھا ہے کہ ’میرے دکھ میرے ہیں میں دوسروں کی طرح نہیں گر سکتی۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’وہ مجھے اندھیرے میں بھی روشنی کی طرف لے جائے گا۔‘یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کی ایک بیٹی آرادھیا بچن ہے۔