میرے گھر کا بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ہے، کیا کریں؟ ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ میرے گھر کا بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ہے، کیا کریں؟ کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، عوام کو آئی پی پیز سے نجات نہیں دلاسکتے تو بنگلادیش کا حال دیکھ لیں۔

رہنما اے این پی کا کہنا تھا کہ لیڈرلیس موومنٹ اگر شروع ہوجائے تو اسے کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور اور فیصل کریم کنڈی کو ڈرامہ بازیوں سے نکل کر قوم کا سوچنا چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ ان دونوں کے اپنے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں حکومتی رٹ نہیں ہے۔ ان علاقوں میں پولیس شام کے بعد تھانوں سے باہر نہیں نکلتی۔

اپنا تبصرہ لکھیں