میزبان اور مصنف آفتاب اقبال کی دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار ی کے بعدرہائی

پاکستانی ٹی وی شو کے میزبان اور مصنف آفتاب اقبال کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔آفتاب اقبال کے اہل خانہ کے مطابق معروف صحافی اور ٹی وی شخصیت آفتاب اقبال کو مبینہ طور پر 22 دسمبر کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا.

ان کے بھائی جنید اقبال نے X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر یہ بتایاہے کہ ان کے بھائی مانچسٹر سے متحدہ عرب امارات واپس آرہےتھے جب انہیں ہوائی اڈےپر غیر متوقع طور پر پکڑ لیاگیا۔

اتوار کی شب قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 1018 پر پہنچنے پر آفتاب اقبال کو حکام نے روکا اور بغیر کسی وضاحت کے حراست میں لے لیا۔جنید اقبال نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے اور فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے) سے صورتحال کا جائزہ لینے اور آفتاب کی اپنے پیاروں کے پاس بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آفتاب اقبال بحفاظت دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں