راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر چوری شدہ مینڈیٹ واپس ہوگیا تو احتجاج جشن میں بدل جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور، بیرسٹر گوہر، بانی پی ٹی آئی کے پاس گئے تھے، انہوں نے 24 نومبر کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹرگوہر اور گنڈا پور نے مذاکرات کیلئے اجازت مانگی جس پر انہوں نے مطالبات پر مذاکرات کی اجازت دی ہے۔
علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جمعرات تک کا وقت دیا ہے، سیاسی جماعتیں ہمیشہ دروازے کھلے رکھتی ہیں، پر امن احتجاج کرنا عوام کا آئینی حق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رول آف لا، جوڈیشری، ووٹ چوری، اسیران کو رہائی ملنی چاہیے۔