میچ سلو کرنے کیلئے افغان کوچ کا اشارہ، گلبدین یکایک ٹانگ پکڑ کر لیٹ گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بارش سے قبل افغانستان کے انگلش ہیڈ کوچ جوناتھن ٹراٹ نے اشارے سے اپنے کھلاڑیوں کو کہا کہ میچ کو سلو کرو۔ اشارے کے بعد 12 ویں اوور میں سلپ میں کھڑے افغان فیلڈر گلبدین نائب ٹانگ میں شدید تکلیف کا اشارہ کرتے ہوئے زمین پر لیٹ گئے جس پر ٹیم ممبرز کی جانب سے سپورٹنگ اسٹاف سے مدد طلب کی گئی اور انہیں میدان سے باہر لے جایا گیا۔ اس دوران میچ رکا رہا، جیسے ہی انہیں باہر لے جایا گیا تو بارش شروع ہوگئی اور پچ کو ڈھانپ دیا گیا۔ تاہم بارش زیادہ دیر نہیں ہوئی اور میچ کو دوبارہ شروع کردیا گیا۔ تاہم کچھ دیر قبل وہ گلبدین جن سے چلا نہیں جارہا تھا، حیران کن طور پر فیلڈ پر واپس آئے بولنگ کرائی اور وکٹ بھی لی۔ سوشل میڈیا پر گلبدین نائب کو شدید تنقید کا سا منا کرنا پڑرہا ہے۔ کمنٹیٹرز نے گلبدین کی اداکاری پر انہیں آسکر ایوارڈ یافتہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں