نامور امریکی موسیقار و گلوکارہ میڈونا کے بیٹے کی زندگی انتہائی مشکل میں آگئی، 18 سالہ نوجوان کے پاس کھانے تک کو پیسے نہیں۔
میڈونا کے لےپالک بیٹے ڈیوڈ بینڈا نے اپنی سپر اسٹار والدہ کا گھر چھوڑ دیا ہے اور وہ اب نیو یارک کے علاقے برونز میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہے۔
ڈیوڈ اپنی زندگی اور لائف اسٹائل کی نئی شروعات کرنا چاہتا ہے اور وہ اپنا گزر بسر آن لائن گٹار سِکھا کر کر رہا ہے۔
اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس لائف اسٹائل سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “مجھے یہ پسند ہے۔ میں اکیلا نہیں ہوں۔ میری گرل فرینڈ میرے ساتھ ہے۔ لیکن مجھے یہ پسند ہے۔”
والدہ میڈونا کے 85 کروڑ ڈالر کی دولت کے باوجود ڈیوڈ اپنی محنت سے خود کفالت کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک انسٹاگرام لائیو میں اس نے بتایا کہ رات کے نو بجے بھوکا ہونے کا تجربہ اور یہ جاننا کہ ان کے پاس کھانے کے پیسے نہیں، ان کے لیے دلچسپ ہے۔