میڈیا ورکر آرگنائزیشن لاہورکےانتخابات میں میڈیا ورکررز اتحادکاکلین سویپ

میڈیا ورکر آرگنائزیشن لاہور کے الیکشن میں میڈیا ورکررز اتحادپینل کی شاندار کامیابی، ایکسپریس میڈیا گروپ کے عدنان شوکت صدر اور روزنامہ جنگ لاہور کےطاہر منصف جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں.میڈیا ورکر آرگنائزیشن (MWO) کے سالانہ انتخابات میں میڈیا ورکرز اتحاد اور پروفیشنل پینل کے درمیان کانٹے دار مقابلے میں میڈ یا ورکرز اتحادکے پینل نے کلین سوئپ کردیاہے۔

” میڈیا ورکرز اتحاد ” کی جانب سے ایکسپریس میڈیا گروپ صدر عدنان شوکت نے 284 ووٹ کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے صدر منتخب ہوئے ان کے مدمقابل پروفیشنل پینل کے صدر نصیب علی تبسم244 ووٹ حاصل کرسکے۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر طاہر منصف نے 292 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب قرار پائے ان کے مدمقابل عاصم لطیف نے 222 حاصل کئے۔

سینئر نائب صدرقمر عزیز، نائب صدرخاقان متین،جہان میڈیاگروپ سے خرم علی فنانس سیکرٹری، ایکسپریس میڈیا گروپ کے ہی پریس سیکرٹری عرفان انور، ایڈیشنل سیکرٹری شہباز گجر، گورننگ باڈی میں فاروق سعید،آصف کھوکھر اور جنگ گروپ کے محمد ہارون بٹ نے پروفیشنل پینل کے امیدواران کوبھاری شکست سے دو چار کیا۔

اس موقع پر نو منتخب صدر عدنان شوکت نے سابقہ صدر الیکشن کمشنراور تمام ان لوگوں کو مبارکباد دی جنہوں نے الیکشن کا مرحلے کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور اس بات کا عہد کیا کہ وہ میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ کوشاں رہینگےاور ان کو حقوق دلانے میں ہر فورم پر بات کریں گے اور تما م میڈیا ورکرز کا شکریہ ادا کیا جن کی بھر پور شرکت نے اس الیکشن کو کامیاب بنایا۔ نو منتخب صدر عدنان شوکت کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کو ان کا جائز حق دلوانے کیلئےبھر پور کردار ادا کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری جیت ہر میڈیا ورکر کی جیت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں