پاکستانی مداح نے معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو کروڑوں کے تحائف سے نواز دیا۔حال ہی میں میکا سنگھ کا شاندار کنسرٹ امریکی ریاست مسیسپی کے شہر بیلوکسی میں منعقد ہوا جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو کے مطابق مذکورہ کنسرٹ میں شریک بھارتی گلوکار کے پاکستانی مداح نے اس موقع پر انہیں کروڑوں روپے کے تحائف دیے۔پاکستانی پرستار اسٹیج پر آئے اور انہیں سفید سونے کی چین، ہیرے کی انگوٹھی اور رولیکس گھڑی تحفے میں دی، ان سب کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر صارفین ملے جلے تاثرات پیش کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کے مطابق دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرےکیلئے محبت رکھتے ہیں جو سیاست کی نظر ہو گئی ہے جبکہ بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ فن کا قدردان ہو تو ایسا۔