میکسیکو :چلپان جیگو کے میئر الیہاندرو آرکوس قاتلانہ حملے میں جاں بحق

میکسیکو کے صوبے گویریرو کے صدر مقام چلپان جیگو کے میئر الیہاندرو آرکوس قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کی موت کی تصدیق اس وقت کی گئی جب سوشل میڈیا پرایک میسیج زیر گردش تھا جس میں ایک پک اپ ٹرک کے اوپر ایک کٹا ہوا سر رکھ کر دکھایا گیا تھا۔

صوبائی اٹارنی کا کہنا ہے کہ تقریبا ایک ہفتہ قبل میکسیکو بلدیہ کے میئر نے حلف اٹھایا تھا جن کے قتل کی تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

انقلابی پارٹی کے رہنماء الیہاندرو مورینو نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔مورینو کا کہنا تھا کہ تین روز قبل اسی بلدیاتی اسمبلی کے رکن اور سیکریٹری فرانسیسکو تاپیا کو بھی قتل کر دیا گیا تھا جو کہ ایک بہتر معاشرے کی کوشش کرنے والے نوجوان اور محنتی سرکاری عہدیدار تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں