ڈچ،بیلجین ریسنگ ڈرائیور میکس ورسٹیپن لاس ویگاس گرینڈ پرکس میں جیتنے کے بعد لگاتار چوتھی بار ’فارمولا ون‘ کے عالمی چیمپئن بن گئے۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 27 سالہ میکس ورسٹیپن لاس ویگاس گرینڈ پرکس میں پانچویں نمبر آئے، اس ریس میں فتح مرسڈیز کے جیورج رسل نے حاصل کی تاہم اپنے واحد حریف لانڈو نورس جنہوں نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ان سے پوائنٹس کی سبقت کی وجہ ڈچ سے ریسر فاتح قرار پائے۔
27 سالہ ڈرائیور میکس ورسٹیپن، جرمنی کے مائیکل شوماکر، برطانوی ریسر لیوس ہیملٹن، ارجینٹینا کے یوآن مینوعل فانگیو، جرمنی کے سیبیسٹین ویٹل اور فرانس کے الین پروسٹ کے بعد لگاتار چار مرتبہ چیمپئین شپ چیتنے والے چھٹے کھلاڑی ہیں۔
ریڈیو پر اپنی ریڈ بل ٹیم سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ یہ ایک زبردست سیزن تھا، آپ لوگوں کا بہت شکریہ، یہ پچھلے سال سے تھوڑا زیادہ مشکل تھا لیکن ہم نے کردکھایا، آپ سب لوگوں کا بے حد شکریہ۔’جیورج رسل 7 دفعہ کے چیمپیئن اور مرسڈیز کے ساتھی لیوس ہیملٹن سے 7.313 سیکنڈز کے فاصلے سے فاتح قرار پائے۔