میں استعفے پر یقین نہیں رکھتا، آخری وقت تک لڑنا چاہیے:علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے حماد اظہر کے استعفے پر کہا ہے کہ حماد اظہر کو تحفظات ہیں تو ضرور بانی پی ٹی آئی دیکھیں گے۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، حماد سے مشورہ ہونا چاہیے تھا۔رکن قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ میں استعفے پر یقین نہیں رکھتا، آخری وقت تک لڑنا چاہیے۔لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کب کرنا ہے، خان صاحب نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ستمبر میں لانگ مارچ کا فیصلہ کور کمیٹی اور خان صاحب نے ابھی نہیں کیا۔ایک سوال کے جواب میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کسی کی سہولت کاری کرسکے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس چیف جسٹس اسلام آباد کا آرڈر ہے، مجھے آج بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔ کیا کسی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی اتنی جرات ہوسکتی ہے کہ چیف جسٹس کے آرڈر کو نہ مانے۔

اپنا تبصرہ لکھیں