میں ان پڑھ لیکن ٹوئنکل دماغ والی ہیں، میری بیٹی نے ذہانت ماں سے لی ہے، اکشے کمار

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور انکی اداکارہ سے مصنفہ بننے والی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو 23 برس سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔
یاد رہے کہ دونوں کی جنوری 2001 میں شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔
کرکٹر شیکھر دھون کے گفتگو پر مبنی شو دھون کریں گے میں بات چیت کرتے ہوئے ایکشن اور کامیڈی فلموں کے حوالے سے معروف 56 سالہ اکشے کمار نے کہا کہ ٹوئنکل 50 برس کی عمر میں ڈاکٹریٹ کر رہی ہیں۔
انھوں نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئنکل دماغ والی ہیں۔ اس موقع پر اکشے نے کہا میں تو ان پڑھ آدمی ہوں زیادہ پڑھا نہیں۔
تاہم خوش قسمت ہوں کہ ٹوئنکل سے شادی ہوئی۔ اداکار نے کہا کہ میں تو ہاتھوں سے مزدوری کرتا ہوں لیکن ٹوئنکل دماغ والی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ انکی 11 سالہ بیٹی نیتارا نے ذہانت اپنی ماں سے لی ہے۔
یاد رہے کہ ماضی کے صف اول کے ہیرو راجیش کھنہ اور سینئر اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ نے 2022 میں لندن کی گولڈ اسمتھ یونیورسٹی سے افسانہ نگاری میں ماسٹرز کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں