میں وہ ماں ہوں جو اپنے بچوں کا بچا ہوا کھاتی ہوں: کرینہ کپور

بالی ووڈ کی بے بو معروف اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا بچا ہوا کھانا کھاتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اکثر و بیشتر اپنے کھانے پینے کے حوالے سے پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔فٹنس کا خیال رکھنے والی اداکارہ فلم سیٹ پر پیزا پارٹی کرتی ہیں لیکن گھر پر عام ماؤں کی طرح اپنے بچوں کا بچا ہوا کھانا کھاتی ہیں۔اس حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کرینہ کپور نے اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بچوں کی آدھی بچی ہوئی پلیٹوں کی تصویر شیئر کی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلیٹوں میں آدھا پین کیک، ایک پیالے میں اسٹرابیری اور ایک میں کریم موجود ہے۔اداکارہ نے ساتھ ہی کیپشن میں بتایا کہ میں وہ ماں ہوں جو اپنے بچوں کا بچا ہوا کھاتی ہوں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے چند ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کرینہ نے اپنے بچوں کا بچا ہوا کھانا کھانے کا اعتراف کیا ہو بلکہ اس سے قبل گزشتہ برس بھی انہوں نے پوسٹ کرکے مداحوں کو بتایا تھا کہ ہمیشہ انہیں ہی ان کا بچا ہوا ناشتہ ختم کرنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ سیف علی خان نے کرینہ کپور سے دوسری شادی 2012 میں کی تھی۔ ان دونوں کے دو بیٹے ہیں۔ بڑا بیٹا تیمور علی خان، جس کی پیدائش دسمبر 2016 جبکہ دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان عروف ’جے‘ کی پیدائش فروری 2021 میں ہوئی تھی۔ سیف علی خان کے مجموعی طور پر چار بچے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں