میں ایک مضبوط کینیڈا کیلئے جدوجہد کر رہی ہوں:روبی سہوتا

برامپٹن(نمائندہ خصوصی)برامپٹن نارتھ کیلئے فیڈرل لبرل امیدوارروبی سہوتاتین بارممبرپارلیمنٹ اورکابینہ کارکن رہ چکی ہیں ۔روبی سہوتانے 28اپریل 2025کوہونے والے انتخابات کیلئے اپنی انتخابی مہم کاآغازکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں امریکی ٹیرف کی شکل میں مشکلات اورسخت فیصلوں کاسامناہے ۔

میں ایک مضبوط کینیڈا کیلئے جدوجہد کر رہی ہوں۔مارک کارنی اور لبرل ٹیم کے ساتھ مل کر ہم آگے آنے والے اقتصادی چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ڈونلڈٹرمپ کی تجارتی دھمکیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور برامپٹن نارتھ کلیڈن اور تمام کینیڈین خاندانوں کیلئے ایک روشن مستقبل بنا رہے ہیں۔

اس کیلئے مجھے آپ کی حمایت کی ضرورت ہے۔ میں آپ سے درخواست کر تی ہوں کہ آپ ہمارے کمیونٹی کے روشن مستقبل کیلئے لبرلزکو ووٹ دیںمیری آپ سے درخواست ہے کہ آپ مارک کارنی کی اقتصادی قیادت کیلئے ووٹ دیں جو ہماری معیشت کو مستقبل میں مضبوط بنائے گی، 28 اپریل کو میں آپ سے درخواست کر رہی ہوں کہ آپ روبی سہوتا کو ووٹ دیں۔مجھے فخرہے کہ میں لبرل ہوں اورمارک کارنی جیسے اقتصادیات کے ماہرکی رہنمائی میں کینیڈاکے محفوظ مستقبل کیلئے کام کررہی ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں