میں خودپرولن کالیبل نہیں لگنے دونگا:آغاسکندر خان

لاہور(شوبزرپورٹر)آغاسکندرخان ان دنوں جلدآنیوالی فیچرفلم میں ایک بارپھرمنفی کرداراداکررہے ہیں۔اس فیچرفلم کاپروڈکشن ورک تیزی سے جاری ہے ۔ ہدایتکارایم شہزادملک جبکہ فلمسازکے۔ رحمان ہیں۔مذکورہ فیچرفلم کے مصنف تنویراحمداوراسسٹنٹ خرم خان ہیں۔

آغاسکندر خان مضبوط ولن کاکردارنبھارہے ہیں ان سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ ان پرولن کالیبل لگنے سے پہلے بہت جلدآپ کودوسرے کرداروں میں بھی ملونگا۔میں خودپرولن کالیبل نہیں لگنے دونگا.اس فلم میں بھی میراکردارمضبوط بھی ہے اور ولن بھی ہے یوں کہہ لیجئے کہ میں اس فیچرفلم کامضبوط ولن ہوں.

اپنا تبصرہ لکھیں