نئی دہلی:بھارتی خاتون فلائنگ آفیسر سے ونگ کمانڈر کاریپ

نئی دہلی : بھارتی خاتون فلائنگ آفیسر کو ونگ کمانڈر نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا تاہم متاثرہ خاتون نے ریپ کا مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق مودی کےبھارت میں خواتین کےاستحصال اورریپ کےواقعات دن بدن بڑھتےجارہے ہیں اور بے لگام بھارتی فوج بھارتی خواتین کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فضائیہ کی خاتون فلائنگ آفیسر نے اپنے ونگ کمانڈر پر ریپ کا مقدمہ درج کرادیا۔بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کیخلاف مقدمہ ریپ اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے پر درج کیاگیا۔

خاتون افسر نے بتایا کہ 31دسمبر2023 کو آفیسرز میس میں تحفہ دینے کے بہانے کمرے میں لےگیا، مزاحمت اور بار بار التجا کے باوجودونگ کمانڈر نے جنسی زیادتی کانشانہ بنایا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ خاموش نہ رہنے پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں،ذہنی طورپرہراساں کر کے سماجی بائیکاٹ کیا گیا۔

سوال یہ اٹھتا ہے کہ بیٹی پڑھاؤبیٹی بچاؤکانام نہادنعرہ لگانےوالی مودی سرکاراپنی بےلگام اورکرپٹ فوج پرلگام کب ڈالے گی

اپنا تبصرہ لکھیں