نئی دہلی:ورلڈ کرکٹ پاکستان کے بغیر نہیں چل سکتی:بھارتی میڈیا

نئی دہلی (ذرائع) بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ عالمی کرکٹ پاکستان کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی اور چاہے نہ چاہتے ہوں، انہیں پاکستان کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پڑیں گے۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ پاکستان اور آئی سی سی کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد، پاکستان نے سفارتی اور اسٹریٹجک مہارت کے ساتھ بنگلادیش کو اپنی طرف کیا، جبکہ کمزور ہو کر بھی شرطیں منوانا بھارت کی بے عزتی ہے۔بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے حارث رؤف کے اشارے کا بھی ذکر کیا۔

واضح رہے کہ پیر کی شب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ آئی سی سی کی پریس ریلیز کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ 15 فروری کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت کے خلاف میدان میں اتریں۔