نئے سال پر کرینہ کپورسیف علی خان اور بیٹے کے ساتھ خوش گوار موڈ میں

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے نئے سال پر پہنے گئے لباس کی قیمت سامنے آ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 44 سالہ کرینہ کپور نے گزشتہ روز نئے سال کی اپنی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں ہمیشہ کی طرح اداکارہ کا لباس اور میک اپ فوراً ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ان تصاویر میں کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان اور بیٹے کے ساتھ بہت ہی خوش گوار موڈ میں نظر آئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تصاویر میں نظر آنے والا لباس جو کرینہ کپور نے پہنا ہوا ہے اس کی قیمت 3 لاکھ 93 ہزار بھارتی روپے ہے۔سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کے لباس کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں