نائجیریا کی ریاست پلیٹیو میں دورانِ امتحان اسکول کی عمارت گرنے کے نتیجے میں 22 طلبہ ہلاک جبکہ 130 زخمی ہو گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسکول کی عمارت زمین بوس ہونے کے دوران اس میں تقریباً 1000 طلبہ موجود تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد طلبہ اور اسکول کے عملے کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کو نکالنے کے لیے کام جاری ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب مقامی لوگوں کے مطابق اسکول کی عمارت گرنے کی وجہ 3 دن سے جاری بارش ہو سکتی ہے۔