نائجیریا میں آئل ٹینکر کے خوفناک دھماکے میں 147 افراد زندہ جل گئے۔خبرایجنسی کے مطابق ماجیا میں آئل ٹینکر ڈرائیور سے بےقابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا تھا جیسے ہی لوگ ایندھن جمع کرنے پہنچے تو آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دھماکا ہو گیا۔
آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے باعث دھماکے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی اور ایندھن جمع کرنے والے افراد زندہ جل گئے۔اب تک حکام نے خوفناک واقعے میں 147 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق ٹینکر نے ہمسایہ ریاست کانو سے تقریباً 110 کلومیٹر (68 میل) کا سفر طے کیا تھا اور ماجیا قصبے میں ٹرک سے ٹکرانے سے بچتے ہوئے الٹ گیا۔