ریاض ملک نے اپنی نئی کتاب “دھنک” مہمانانِ گرامی کو پیش کی
محمد علی صابری اور سائرہ اقبال نے مشاعرے کا عمدہ اہتمام کیا
لاہور (نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں نائس ویلفیئر سوسائٹی اور پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام رستم پارک ،لاہور میں ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف شاعر جنابِ محمد عباس مرزا نے کی جب کہ مہمانانِ خصوصی میں جناب عدل منہاس لاہوری ،جناب ہمایوں پرویزشاہد ،پروفیسرڈاکٹرفاخرہ شجاع ،محترمہ عصمت اعوان تھے جب کہ میجر عمران کھرل، محمد صدیق جوہر مہمانانِ اعزاز تھے۔
نظامت جناب محمد افضل ساجد نے کی۔ جبکہ منتظمین میں محمد علی صابری اور پی بی اے لاہور ٹیم ،میڈم سائرہ اقبال چیف ایگزیکٹو نائس ویلفیئر سوسائٹی تھیں۔مشاعرہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے افضل ساجد نے کیا اور اسامہ عباس نے اپنےوالد محمد عباس مرزا کی نعت نہایت عمدہ انداز میں سنا کر خوب داد پائی ۔مشاعرہ میں شعرا کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ سامعین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شعرا کو خوب داد دی۔
نئے آنے والے احباب اور مہمانانِ اعزاز کو تحائف اور صدر محفل کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی ۔جنابِ صدر نے مشاعرہ کے منتظمین کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مشاعرہ ہر لحاظ سے منظم۔مربوط اور عظیم الشان مشاعرہ تھا انہوں نے نائس ادبی فورم اور پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کی ادبی اور فلاحی خدمات کو سراہا ۔آخر میں تمام شرکا کی روایتی گرم گرم لاہوری پٹھوروں سے تواضع کی گئی۔

