ابوجا( نائیجیریا وزارت خارجہ، غیر ملکی میڈیا)نائیجیریا کی وزارت خارجہ نے شمال مغربی نائیجیریا میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔ نائیجیریا کے حکام نے جاری بیان میں کہا کہ امریکی فضائی حملوں میں دہشتگرد اہداف کو انتہائی درست انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
نائیجیرین وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے امریکا اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی پر کام جاری رکھیں گے۔ یہ ایک مشترکہ آپریشن تھا جس میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ شمال مغربی نائیجیریا میں داعش کے دہشتگردوں کے خلاف امریکا نے طاقتور اور مہلک حملے کیے ہیں کیونکہ وہاں مسیحیوں پر بے رحمانہ حملے ہو رہے تھے۔

