ناروے میں شدید برفباری کے باعث “اورنج وارننگ” جاری کردی گئی ہے، دارالحکومت اوسلو اور گردونواح میں برفباری کا طوفان جاری، “اورنج وارننگ” جاری کردی گئی ہے.
ناروے میں برفباری کا شدید طوفان جاری دارالحکومت اوسلو اور گردونواح میں 50 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 سے 40 سینٹی میٹر تک مزید برف گرنے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں یہ مقدار 50 سینٹی میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔
ساحلی علاقوں میں برفباری بعد میں بارش میں تبدیل ہو سکتی ہے، جس سے سفر اور بنیادی سہولیات مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور بجلی کی فراہمی میں خلل بھی ہوسکتا ہے۔ موسمیاتی ادارے نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ دارالحکومت اوسلو اور گردونواح میں شدید برفباری کے پیش نظر “اورنج وارننگ” بھی جاری کر دی ہے۔ یہ وارننگ اس وقت دی جاتی ہے جب موسمی حالات روز مرہ کے معمولات زندگی، سفری سہولیات اور دیگر معمالات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔