ناروے نے یوکرین کو روسی حملوں کے دفاع کے لیے ایف 16 جنگی طیارے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ناروے کے وزیر اعظم یوناس گہر ستورے نے روس اور یوکرین کے مابین ہونے والی جنگ میں یوکرین کو ایف سولہ طیاروں کا عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم یوناس گہر ستورے کا کہنا ہے کہ ناروے روسی حملوں سے دفاع کے لیے یوکرین کو چھ F-16 لڑاکا طیارے عطیہ کرے گا، یہ طیارے کیف کے لیے اہم ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم 2024 کے دوران یوکرین کو ایف 16 طیارے کی فراہمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یوکرین نے طویل عرصے سے ان جدید ترین لڑاکا طیاروں کی درخواست کی ہوئی ہے تاکہ وہ انہیں روسی حملوں کے خلاف استعمال کر سکیں۔ تاہم ناروے نے طیارے دینے کی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا اور نہ یہ بتایا ہے کہ وہ یوکرین کو کتنے طیارے فراہم کریں گے۔نیدرلینڈز اور ڈنمارک کے بعد ناروے تیسرا یورپی ملک ہے جو یوکرین کو ایف 16 طیارے عطیہ کرے گا۔