پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ کے پلے آف مرحلے میں جگہ بنالی۔پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپنے تیسرے میچ میں ناروے کے اوسٹیسی کلب کو 1-3 سے شکست دی۔ یوں قومی ٹیم گروپ میچز میں ناقابل شکست رہی اور فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرلی۔اوسٹیسی کلب کے خلاف میچ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے محمد عدیل اور شاہد انجم نے گول اسکور کیے۔ناروے میں پاکستانی کمیونٹی نے میچ جیتنے کے بعد جشن منایا۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عدیل کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے بھرپور پریکٹس کی ہوئی ہے اور نئی تکنیک بھی سیکھی ہے، انشاء اللّٰہ پلے آف مرحلے میں بھی میچ جیتیں گے، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔
قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم یکم اگست کو اپنا پہلا پلے آف میچ کھیلے گی۔ یاد رہے کہ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہی تھی۔