ناسو کاؤنٹی لانگ آئی لینڈ کی پولیس کو تارکین وطن کو گرفتار کرنےکےخصوصی اختیارات

نیو یارک (نمائندہ خصوصی)نیو یارک ناسو کاؤنٹی لانگ آئی لینڈ کی پولیس کو غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرنے کے خصوصی احکامات دے دیے گئے ۔امریکہ میں نیو یارک ناسو کاؤنٹی کی پہلی پولیس ہے جیسے یہ اختیارات دیے گئے ہیں ۔امیگریشن پولیس ICE کے ساتھ مل کر گرفتاریوں کا سلسلہ بھی ہو گا ۔

امریکہ بھر غیر تاریک وطن کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے.اب تک 12,000 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے .بد نام زمانہ کیوبا کی جیل گوانتانامابے میں آج پہلا جہاز غیر قانونی افراد کو لے کر پہنچا ہے۔امریکہ بھر میں صدر ٹرمپ کی طرف سے غیر قانونی افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ بہت تیزی کے ساتھ جاری ہے ، اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

نیو یارک ناسو کاؤنٹی لانگ آئلنڈ کے کاؤنٹی ایکزیگٹو بروس بلیک مین نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کاؤنٹی پولیس کو غیر قانونی افراد کی گرفتاری کے خصوصی اختیارات کا حکم جاری کیا ۔یوں نیو یارک کی ناسو کاؤنٹی جہاں رپپلکین پارٹی کی حکومت ہے امریکہ بھر میں پہلی کاؤنٹی ہے جہاں ٹرمپ کی امیگیریشن پالیسی پر پولیس کو یہ اختیارات دیے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں کاؤنٹی پولیس کی اسپیشل ٹرینگ اور 50 حراستی سیل قائم کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں