لاہور(نمائندہ خصوصی)”جنگ نیوز کینیڈا” کے چیف ایڈیٹر اشرف خان لودھی کے اعزاز میں لاہور پریس کلب کی نائب صدر ناصرہ عتیق کی طرف سے ایک پرتکلف عصرانے کا اہتمام کیا گیا۔

عصرانے میں انرویل پاکستان ڈسٹرکٹ 344 کی چیئرمین ثمرینا شیخ سمیت قرۃالعین، کلثوم اعظم، غوثیہ نوید، طاہرہ ظفر، مشال، بسمہ کاشف، یاقوت، “روزنامہ پاکستان” کے ایڈیٹر میگزین محمد نصیر الحق ہاشمی، سب ایڈیٹر ثاقب بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر اشرف خان لودھی کو ناصرہ عتیق کی جانب سے “پھولوں کا گلدستہ ” پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اشرف خان لودھی کی صحافتی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

