نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کل ہوگی

اسلام آباد: نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کل ہوگی، جس میں صدرمملکت آصف زرداری ان سے حلف لیں گے۔تفصیلات کے مطابق نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری ہے، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کل 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری نامزد چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔

تقریب میں وزیراعظم اور سروسزچیفس شریک ہوں گے جبکہ ایوان صدر میں حلف برداری کے دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں، ارکان پارلیمنٹ کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔خیال رہے خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ کے نام کی منظوری دی تھی ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے بتایا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ کو دو تہائی اکثریت سے نامزد کیا۔

بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی۔جسٹس یحییٰ کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کیلئے کی گئی اور تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت دی۔

صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دی تھی۔نئےچیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کل صبح گیارہ بجے ہوگی،صدر آصف علی زرداری نامزدچیف جسٹس سےحلف لیں گے،وزیراعظم شہبازشریف اورسروسز چیفس تقریب میں شریک ہوں گے،ایوان صدر میں تقریب حلف برداری کےدعوت نامے جاری کردیئے گئے.

اپنا تبصرہ لکھیں