ناکارہ طیارہ کارآمد بنانے کیلئےٹرالر سے حیدرآباد منتقل کرنے کی تیاری

کراچی: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ناکارہ طیاروں کو تربیت کیلئےقابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیاروں کو کارآمد بنانے کی کوششوں کے تحت اب دوسرا ناکارہ طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی سے حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر منیر عالم کے مطابق ایم ڈی 83 ساخت کا طیارہ پیر کی رات جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حیدر آباد کیلئےمنتقل کیا جائے گا، ناکارہ طیارے کی منتقلی کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹی سے این او سی حاصل کر لی گئی ہے۔

طیارہ 60 ٹن وزنی ہے جسے جرمن ٹیکنالوجی کے حامل ٹرالر کے ذریعے نیشنل ہائی وے گھارو ٹھٹھہ کے راستوں سے ہوتا ہوا، حیدرآناد منتقل کیا جائے گا، جب کہ طیارے کو 2 حصوں میں منتقل کیا جائے گا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے تربیتی ادارے کٹائی میں منتقل کیے جانے والا یہ دوسرا طیارہ ہوگا، گزشتہ چند روز قبل پہلا طیارہ سپر ہائی وے کے ذریعے حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں