ناک سے غبارے پُھلانے کا عالمی ریکارڈ قائم

سیریل ریکارڈ بریکر ڈیوڈ رش نے اپنی ناک سے غبارے پھلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست ایداہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اپنا 173 اکٹھے قائم ہونے والا گنیز ورلڈ ریکارڈ اعزاز اس وقت حاصل کیا جب انھوں نے صرف تین منٹ میں اپنی ناک سے 28 غباروں کو پھلا ڈالا۔

ڈیوڈ رش اکٹھے کئی گنیز ورلڈ ریکارڈز اعزازات ایک ساتھ رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

جبکہ وہ پہلے ہی ایک منٹ کا ریکارڈ رکھتے ہیں لیکن تین منٹ کے ریکارڈ کو قائم کرنے کے لیے انھیں 42 مرتبہ کوشش کرنا پڑی اور وہ 28 غبارے مقررہ وقت میں پھلانے میں کامیاب رہے۔

اس طرح وہ اشریتا فرمین کے ساتھ اس اعزاز کے شریک ریکارڈ ہولڈر بن گئے۔ مزید برآں رش کی کوشش ہے کہ وہ سیریل ریکارڈ بریکر سیلویو سابا، کا کل 180 متعدد گنیز ورلڈ ریکارڈ کو توڑ کر اپنے نام کرلیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں