ندا ڈار ایشیاء کپ میں بھارت کو ہرانے کیلئے پُر امید

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ ویمن ایشیاء کپ میں پہلا میچ ہی بھارت کے خلاف ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف تمام کھلاڑی جذباتی ہو کر کھیلتے ہیں، بھارت کو ہرا چکے ہیں اس بار بھی ایشیاء کپ کا آغاز کامیابی سے کریں گے۔

ندا ڈار نے کہا کہ چاہتی ہوں میری کپتانی میں ایشیاء کپ یا ورلڈ کپ ٹرافی جیتیں، اسپن، فاسٹ بولر اور بیٹنگ کے الگ الگ کوچز ہیں جس کا فائدہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مراعات بڑھتی ہیں تو اعتماد ملتا ہے، پاکستان میں ویمن کرکٹ کو اور اوپر جانے میں وقت لگے گا۔

ندا ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ وقت بھی دیکھا جب کرکٹ میں لڑکیاں نہیں تھیں، اب لڑکیاں آ رہی ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں