نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

بھارت کے نو منتخب وزیراعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔

بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے نریندر مودی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری راشٹراپتی بھون (بھارتی ایوان صدر ) میں ہوئی، جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی اور مہمان شریک تھے۔

تقریب میں بنگلادیش، سری لنکا، مالدیپ، ماریشس سمیت کئی ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے۔

نریندر مودی جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری مدت کا عہدہ سنبھالنے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں