نریندر مودی کی واشنگٹن آمد پر کشمیری اور سکھ کمیونٹی کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی دارالحکومت آمد پر کشمیری اور خالصتان سکھ کمیونٹی نےزبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے.مقبوضہ کشمیر اور پنجاب میں بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی گئی.

مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیر اور خالصتان کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کی قیادت خالصتان رہنماء ڈاکٹر امرجیت سنگھ اور کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی، سردار شعیب ارشاد خان، سردار زبیرخان، غزالہ حبیب، آزادکشمیر کے حکومتی وزیر ملک ظفر، کشمیری صحافی عامر محبوب، ملک ذیشان، راجہ مختار، آفتاب روشن و دیگر کر رہے تھے۔

مظاہرین نے نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیراعظم کے ظالمانہ اور انسانیت کش اقدامات کی بازپرس کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں