نوازشریف، مریم نواز، جنید صفدر اور ڈاکٹر عدنان وطن واپس پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وطن واپس پہنچ گئے۔

وطن واپسی سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ 24 نومبر کو احتجاج اور دھرنے کی کال دینے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان واپس نہ آنے والوں کے جھوٹے پروپیگنڈاجھوٹے ہیں.نواز شریف 26 اکتوبر کو لندن پہنچے تھے، انہوں نے اس دوران امریکا اور جنیوا کا دورہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 7 نومبر کو جنیواکیلئے روانہ ہوئی تھیں، وہ لاہور سے خصوصی طیارے سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچیں تھیں۔جنیوا میں مریم نواز نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا اور پھر کچھ دن قیام کے بعد وہ لندن آئیں تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں