نواز شریف، آصف زرداری سے جیل میں ہزاروں افراد ملتے تھے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے جیل میں ہزاروں افراد ملتے تھے۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت ایم کیو ایم نے لندن پلان پر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ لندن پلان کا حصہ تھا کہ پاکستان کو لوٹو اور عیاشی کرو، پنجاب میں گندم کی وجہ سے بڑا بحران پیدا ہوا۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں گندم اسکینڈل پر تحقیقات کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے تصاویر دکھائی اور لیک کی گئیں، بانی چیئرمین ایک چھوٹے سے کمرے میں رہ رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کو اے سی کی سہولیات تھیں، دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں سے جیل میں ہزاروں افراد ملتے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں