نواز شریف کا لندن جانے کا امکان،روٹین چیک اپ کرائیں گے:ذرائع

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا لندن جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں اپنے معالجین سے روٹین چیک اپ کرائیں گے، ن لیگ کے قائد ستمبر کے اختتام یا اکتوبر کے پہلے ہفتے لندن روانہ ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد لندن میں قیام کے دوران طبی معائنہ،صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے، واضح رہے کہ میاں سابق وزیر اعظم 21 اکتوبر 2023 کو 4 سال بعد پاکستان واپس آئے تھے۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا امتحان ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگے بجلی کے بل عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ مشکلات سے راستہ نکالا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تباہی ملک میں مہنگائی اور مہنگے بل لائی تھی، ہم عوام سے عوام ریلیف کی توقع کرتے ہیں، ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے مشکل ترین حالات میں بھی ریلیف کیسے دینا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں